بھارتی مظالم کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، سکول و کالجز بند

بھارتی مظالم کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، سکول و کالجز بند

سرینگر:مقبوضہ وادی میں جاری باراتی فورسز کے مظالم جاری ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ روز تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا، شہادت کے بعد آج مکمل ہڑتال ہے، سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں طلبا بھارتی بربریت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کے خلاف آج  ہڑتال ہے، سکول اورکالج بند جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔وادی میں گزشتہ روز تین کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد آج مکمل ہڑتال ہے۔ ہڑتال کی یہ کال حریت راہنماﺅں کی طرف سے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وادی میں سکول، کالج اور کاروباری ادارے بھی مکمل بند ہیں، سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں طلبا بھارتی بربریت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کررکھی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزوادی میں 3نہتے نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا جس کے بعد حریت راہنماﺅں کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔