میڈیا جمہوری نظام میں ایک اہم شراکت دار ہے ، شاہد خاقان عباسی

میڈیا جمہوری نظام میں ایک اہم شراکت دار ہے ، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میڈیا جمہوری نظام میں ایک اہم شراکت دار ہے میڈیا کو عوام تک معلومات کی فراہمی میں غیر جانبدار طریقے سے ایک ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا.

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے وزیر اعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعظم کو اطلاعات و نشریات کی وزارت کے کام کرنے کے طریقہ کار سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں