گوگل نے اپنا ”نیوز فیڈ سسٹم “ لانے کا اعلان کر دیا

گوگل نے اپنا ”نیوز فیڈ سسٹم “ لانے کا اعلان کر دیا

نیویارک: مایہ ناز سرچ انجن ’گوگل‘ نے ’اسنیپ چیٹ‘ کے خبروں کیلئے بنائے ’ڈسکور‘ فیچر کو مات دینے کا منصوبہ بنا لیا۔ جی ہاں! گوگل نے بھی اسنیپ چیٹ کی طرح اپنا نیا نیوزسسٹم تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی خبر میں بتایا کہ گوگل کے اس نئے منصوبے پر کام کرنے والے انتہائی قریبی افراد نے بتایا کہ کمپنی ’اسٹمپ‘ نامی نئے نیوز سسٹم پر کام کر رہی ہے، جسے آئندہ ہفتے تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔گوگل کے اس نئے ’اسٹمپ‘ نامی سسٹم کو ممکنہ طور پر سرچ انجن سمیت گوگل کے دیگر سسٹمز سے بھی منسلک کیا جائے گا، جب کہ اسے ایک ایپلی کیشن کے طور پر فوری استعمال کرنے کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق گوگل اسٹمپ نامی سسٹم کو معروف عالمی نشریاتی اداروں کے اشتراک سے چلائے گا، ممکنہ طور پر اسٹمپ پر امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ ’ووکس میڈیا‘ ’مک‘ ’واشنگٹن پوسٹ‘ اور ’تائمز‘ جیسے اداروں کی خبریں، مضامین اور تبصرے پیش کیے جائیں گے۔ ماہرین کے مطابق گوگل کا یہ نیا نیوز سسٹم اسنیپ چیٹ سمیت فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر حریف کمپنیوں کے نیوز فیڈ سسٹم سے زیادہ مقبول ہوسکتا ہے، کیوں کہ اسے جہاں عالمی نشریاتی اداروں کا اشتراک حاصل ہوگا، وہیں اسے سرچ انجن سے بھی منسلک کیا جائے گا۔