ایشون نے ہربھجن سنگھ اور وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

ایشون نے ہربھجن سنگھ اور وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

کولمبو: بھارتی اسپنر روی چندرہ ایشون ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ مرتبہ اننگز میں 5 یا زائد وکٹیں لینے والے بھارت کے دوسرے اور مشترکہ طور پر دنیا کے آٹھویں باؤلر بن گئے ہیں۔

ایشون نے سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے سابق ہم وطن باؤلر ہربھجن سنگھ اور سابق پاکستانی باؤلر وسیم اکرم کا ٹیسٹ اننگز میں زیادہ بار پانچ یا زائد وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

وسیم اور ہربجھن نے 25، 25 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے رکھا تھا جبکہ ایشون اب تک 51 ٹیسٹ میچز میں 26 مرتبہ یہ اعزاز پا چکے ہیں۔ وہ 26 بار اننگز میں پانچ یا زائد وکٹیں لے کر اسٹار جنوبی افریقی باؤلر ڈیل سٹین کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔

ٹیسٹ کی تاریخ میں اننگز میں سب سے زیادہ مرتبہ پانچ یا زائد وکٹیں لینے کا اعزاز عظیم سری لنکن باؤلر متیاہ مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 67 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔

بھارت کی طرف سے زیادہ بار اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز سابق لیگ اسپنر انیل کمبلے کو حاصل ہے جنہوں نے 35 بار یہ اعزاز حاصل کیا۔

مصنف کے بارے میں