فریال مخدوم کا یو ٹرن، مگر عامر خان کا صاف انکار

لاہور: پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے تمام تر چیزوں کو بھلا دینے اور ایک بار پھر سے صلح صفائی کرنے کا مشورہ دیا مگر عامر نے ویڈیو پیغام کے ذریعے پیغا م صلح سے صاف انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز باکسر عامر خان نے فریال مخدوم سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا جس کے بعد دونوں کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز ہو گیا لیکن فریال نے اپنے ٹویٹس ڈیلیٹ کر کے اکاؤ نٹ ہیک ہونے کا میسج دیا اور تمام تر چیزوں کو بھلا دینے اور ایک بار پھر سے صلح صفائی کرنے کا مشورہ دیا لیکن عامر خان نے ویڈیو پیغام جاری کر کے سارا بھانڈا پھوڑ دیا۔

ویڈیو پیغام میں عامر خان کا کہنا تھا آپ لوگوں نے سوشل میڈیا پر جو کچھ دیکھا وہ ایک حقیقت ہے۔میں نے اور فریال سے علیحدگی اختیار کرنے کافیصلہ کر لیاہے۔خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ عامر خان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیاہے اور انہوں نے صلح کرنے انکار کر دیاہے۔جبکہ انہوں نے انتہائی ارمانوں سے بنایا جانے والا گھر بھی بیچنے کافیصلہ کر لیاہے۔