عمران خان کا عائشہ گلالئی کو غیر مناسب میسج بھیجنے کا الزام مسترد

عمران خان کا عائشہ گلالئی کو غیر مناسب میسج بھیجنے کا الزام مسترد

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عائشہ گلالئی کو غیر مناسب میسج بھیجنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی کے ماتحت ماہرین سے عائشہ گلالئی اور ان کے والد کے موبائل فونز کا فرانزک آڈٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانزک آڈٹ سے یہ بات واضح ہو جائے کہ ان الزامات کی حقیقت کیا ہے.

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں ثابت کروں گا کہ ن لیگ نے پیسہ چلایا ہے, امیر مقام اس مہم کے پیچھے ہے اور یہ مہم باقاعدہ ایک منصوبہ بندی سے شروع کی گئی ہے, اس کی تحقیقات ہونی چاہیں.

عمران خان نے کہا کہ جو مرضی ہے کمیٹی بنائیں مگر غیر جانبدار ایکسپرٹ ہونے چاہیں, جو گلالئی کے فون کا ڈیٹا چیک کر یں کہ واقعی میں نے اسے غلط میسج بھیجے ہیں اور گلالئی کے فون کا بھی ڈیٹا چیک ہونا چاہیے تا کہ پتہ چلے کہ ان کے کس کس کے ساتھ رابطے تھے, کم از کم ان دونوں کے فون کا فرانزک چیک اپ تو ہونا چاہیے.

عمران خان نے کہا کہ کوئی بھی الزامات کا چار سال انتظار نہیں کر سکتا, اس ساری کہانی کے پیچھے ن لیگ کا ایجنڈا ہے, اب یہ اچھا ہو گیا ہے.عمران خان نے کہا کہ گلالئی نے پہلے بھی مجھ سے این اے ون کا ٹکٹ مانگا تھا جس پر میں نے کہا کہ ہماری پارٹی میرٹ پر ٹکٹ دے گی شاید میں ٹکٹ کی حامی بھر لیتا تو وہ یہ سب کچھ نہ کرتی. ایسا لگتا ہے وہ پہلے سے ن لیگ کے ساتھ رابطے میں تھی، نواز شریف اس وقت اپنی سیاسی زندگی کے آخری سانس لے رہے ہیں تا کہ پتہ چلے کہ انہوں نے پیسہ چلایا ہے اور اسے بیچاری لڑکی کو استعمال کیا ہے, ن لیگ نے اصل ایشو سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے یہ سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ شریف برادران اپنے باہر پڑے پیسے کو بچانے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے یہ آصف زرداری سے رابطہ کریں گے ہندوستان سے مدد لیں گے یہ پاکستان کے لیے بڑے خطرناک ہیں نواز شریف نے اب وزیر اعظم تو بننا نہیں ہے نہ کھیلنا ہے نہ کھیلنے دینا ہے اب یہ ہر قسم کا گند ڈالیں گے ہم نیب میں انکی ریفرنسز لیکر جا رہے ہیں این اے 120کا الیکشن لڑیں گے اب لاہور میں جنگ ہو گی مسلم لیگ ن کا کوئی نظریہ نہیں,  چودھری نثار جیسے لوگ سائیڈ پر ہو گئے ہیں کرپٹ مافیا کے خلاف جنگ ابھی چلے گی صرف مفاد پرست لوگ نواز شریف کے ساتھ ہیں اب نواز شریف اس ملک کی فوج کو بدنام کرے گا عدلیہ کو بدنام کرے گا یہ ہمیشہ کی طرح این اے 120میں بھی دھاندلی کریں گے اس بار ہم پوری تیاری کریں گے.انہوں نے منی لانڈرنگ کے لیے حدیبیہ اور چودھری شوگر ملز بنائیں.

عمران خان نے کہا کہ مجھے ان سے ذاتی دشمنی نہیں ہے مجھے عوام کا احساس ہے جن کا پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے ہیں, 2018کا الیکشن سارا کرپٹ مافیا ہمارے خلاف لڑے گا اگر پیپلز پارٹی اپنے آپ کو بچانا چاہتی ہے تو زرداری کو اپنے آپ سے الگ کرے ہر آدمی جانتا ہے زرداری نے کتنا پیسہ بنایا اور اب میں سندھ میں بنا رہا ہوں اگر اس ملک کو بچانا ہے تو ملک کو کرپشن سے پاک کرنا پڑے گا, اس کے لیے ادارے مضبوط چاہیں پاناما کیس سے اب لوگوں کو سمجھ آگئی ہے, یہ اقامہ کے ذریعے پیسہ منی لانڈرنگ کرتے ہیں.

عمران خان نے کہا کہ ابھی کرپشن کے خلاف جنگ جیتی ہے باقی جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں