آسٹریلیا میں امریکی فوجی طیارہ حادثے کا شکار

آسٹریلیا میں امریکی فوجی طیارہ حادثے کا شکار

سڈنی: آسٹریلیا میں امریکی فوجی طیارہ حادثے سے دوچار ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 3 فوجیوں کی ہلاکت کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
بین الااقوامی میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی طیارے کو یہ حادثہ آسٹریلوی ریاست کوئنزلیند کے ساحلی علاقے شول واٹر بے کے قریب پیش آیا۔یہ امریکی فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کر سمندر میں جاگرا۔ ریسکیو ٹیمز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اب تک 23 افراد کو بحفاظت پانی سے نکال لیا ہے جبکہ تین فوجیوں کی لاشیں اب تک لا پتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ معمول کے آپریشن کے بعد شول واٹر میں کھڑے امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس رونلڈ ریگن پر لینڈنگ کر رہا تھا کہ اچانک حادثہ پیش آگیا اور طیارہ سمندر میں گر گیا۔
آسٹریلوی وزیر دفاع میریز پائن نے بتایا کہ انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب جیمز میٹس سے اس سلسلے میں بات کی ہے اور آسٹریلیا کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔خیال رہے کہ امریکی فوجی آسٹریلوی بحریہ کے ساتھ سالانہ فوجی مشقوں کے سلسلے میں کوئنزلینڈ میں موجود ہیں جس میں دونوں ملکوں کے 30 ہزار فوجی حصہ لے رہے