اداکارہ کاجول 43 برس کی ہو گئیں

اداکارہ کاجول 43 برس کی ہو گئیں

ممبئی: بالی و وڈ کی مایہ ناز اداکارہ کاجول نے زندگی کی 43بہاریں دیکھ لیں۔ 1992میں فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی حسینہ آج بھی دلوں میں راج کرتی ہیں۔


اداکارہ 5 اگست 1974 کو بھاررتی فلم نگری ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ کاجول نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز1992میں فلم بے خودی سے کیا ،جس میں ان کی ماںتنوجا نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے،اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کرنہیں دیکھا شاہ رخ خان کے ساتھ بازی گر،دال والے دلہنیا لے جائیں گے، کبھی خوشی اور کبھی غم ،مائی نیم از خان اور دل والے جیسی بلاک بسٹر فلمیں شامل ہیں۔

اداکارہ کاجول نے اجے دیوگن سے شادی کی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔ پدماشری فلم فیئر سمیت کئی ایوارڈز کاجول کے حصے آئے۔ اداکارہ 43 سال کی عمر میں بھی بالی ووڈ میں جلوے بکھیر رہی ہیں۔