آئندہ حکومت،عمران خان کی کابینہ مختصر،ایم کیو ایم کو بھی وزارت ملے گی

آئندہ حکومت،عمران خان کی کابینہ مختصر،ایم کیو ایم کو بھی وزارت ملے گی
کیپشن: عمران خان نے حکومت سازی کے بعد پہلے مرحلے میں 15 سے 20 وزراءپر مشتمل کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے...تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: عام انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور پی ٹی آئی نے حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے کرلیے جس کے مطابق ممکنہ وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ مختصر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:میرا جتنا وقت اس عہدے پر ہے دیانت دار عہدے داروں کے ساتھ گزاروں گا:چیف جسٹس پاکستان
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم پاکستان کا بھی ایک وزیر ہوگا جبکہ بعد میں ایم کیو ایم سے ایک مشیر لیا جائے گا۔ایم کیو ایم کو وزارت پورٹ اینڈ شپنگ اور وزارت محنت و افرادی قوت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فریال تالپور اور آصف زرداری کا ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ 

مسلم لیگ ق کے چودھری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی میں سپیکر ہوں گے جبکہ مرکز میں مسلم لیگ ق کو کوئی وزارت نہیں ملے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سازی کے بعد پہلے مرحلے میں 15 سے 20 وزراءپر مشتمل کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زینب قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم عمران کے خلاف مزید تین کیسز میں فیصلہ جاری
عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس بنی گالہ میں ہوا جس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں نے شرکت کی۔ وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے امور پر غور کیا گیا جب کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومت سازی کے فارمولے پر بات چیت کی گئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے حکومت سازی کے لیے اہم فیصلے کرلیے ہیں جس کے تحت پی ٹی آئی حکومت کی وفاقی کابینہ مختصر رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کو اس وقت فوری 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے:اسد عمر

وفاقی کابینہ میں بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کی نمائندگی ہوگی اور زیادہ تعداد ارکان قومی اسمبلی کی ہوگی جب کہ اتحادیوں کو بھی اہم وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔وفاقی کابینہ کی اولین ترجیح سادگی اور کفایت شعاری اپنانا ہوگی اور وزراء کی کارکردگی عمران خان خود مانیٹر کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں