پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے طارق دریشک انتقال کرگئے

پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے طارق دریشک انتقال کرگئے
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ملتان:تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے طارق دریشک انتقال کرگئے ۔

یہ بھی پڑھیں:میرا جتنا وقت اس عہدے پر ہے دیانت دار عہدے داروں کے ساتھ گزاروں گا:چیف جسٹس پاکستان

ذرائع کے مطابق پنجاب میں تحریک انصاف کی ایک سیٹ کم ہو گئی ہے اورپی پی 296 راجن پور سے نومنتخب رکن اسمبلی انتقال کر گئے۔طارق دریشک کو برین ہیمرج کے باعث سٹی ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا مگر ڈاکٹروں کی کوششیں فرشتہ اجل کے سامنے بیکار گئیں اور طارق دریشک خالق حقیقی سے جاملے۔

یہ بھی پڑھیں:فریال تالپور اور آصف زرداری کا ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ 

خیال رہے کہ طارق دریشک راجن پور پی پی 296 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں