عمران خان کو کل پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا جائے گا

عمران خان کو کل پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو باضابطہ وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر نامزد کرنے کے لئے تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میرا جتنا وقت اس عہدے پر ہے دیانت دار عہدے داروں کے ساتھ گزاروں گا:چیف جسٹس پاکستان

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں واضح اکثریت کے بعد تحریک انصاف وفاق میں حکومت سازی کے لیے مصروف ہے اور اس سلسلے میں اسے آزاد امیدواروں سمیت ایم کیوایم اور (ق) لیگ کی حمایت بھی مل چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فریال تالپور اور آصف زرداری کا ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ 

فواد چوہدری نے کہا کہ پارٹی کی کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل بنی گالہ میں طلب کیا گیا ہے جس میں تمام منتخب ارکان کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت گئی ہے۔ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کل کے اجلاس میں عمران خان کو وزیراعظم کا باضابطہ امیدوار نامزد کیا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں:زینب قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم عمران کے خلاف مزید تین کیسز میں فیصلہ جاری

آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 125 ہوگئی ہے جب کہ وزیراعظم کے لیے اتحادیوں، خواتین اور اقلیتوں کے ساتھ تحریک انصاف کا نمبر 174 تک جا پہنچا ہے جو اپوزیشن سے زیادہ ہے۔ان کا کہناتھاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی حمایت کے بعد نمبر گیم 177 تک پہنچ جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں