پی ایس ایل 5 پاکستان میں کروانے پر فرنچائزز مالکان تحفظات کا شکار

پی ایس ایل 5 پاکستان میں کروانے پر فرنچائزز مالکان تحفظات کا شکار
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور پی ایس ایل فرنچائزز مالکان کی نجی ہوٹل میں اہم ملاقات، پی ایس ایل 5 پاکستان میں کروانے پر فرنچائزز مالکان تحفظات کا شکار ہیں۔

فرنچائزز مالکان کے مطابق پی ایس ایل 5 اگر پاکستان میں ہوتا ہے تو انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان نہیں آئیں گے۔

دوسری جانب بورڈ کے موقف میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالے ایونٹ کیلئے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو بھاری معاوضہ دیا جائے گا۔

بورڈ نے فرنچائزز مالکان کو جواب دیا کہ پانچویں ایڈیشن کیلئے تمام تر اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پی ایس ایل 5 پاکستان کے 4 مقامات پر ہوگا، اسٹیڈیمز کو بھی تیار کردیا گیا ہے