کشمیری انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی طاقتوں کو مدد کے لیے پکار رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

 کشمیری انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی طاقتوں کو مدد کے لیے پکار رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی کا یک طرفہ مکروہ عمل سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، کشمیری انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی طاقتوں کو مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ، معاون خصوصی برائے اطلاعات  فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ کشمیری عوام تحریک جدوجہد میں عظیم قربانیاں دے رہے ہیں، پاکستانی قوم تحریک آزادی کے شہدا کوسلام پیش کرتی ہے، کشمیر ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے۔

 

معاون خصوصی نے کہا کہ مودی کے اقدام سے بھارت کے جعلی سیکولرازم کا پردہ ہٹ گیا۔ بھارت نے مکروہ عمل کرکے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا۔ بھارت خطے کی ترقی کا دشمن بن کر سامنے آیا ہے۔

 

انہوں نے کہا  کہ بھارت کے سیاہ قانون کو کشمیری عوام اور پاکستانی عوام مسترد کر چکا ہے۔ بھارت کی زہریلی سوچ نے خطے کے امن کیساتھ کھلواڑ کیا۔