وزیراعظم  کا ڈاکٹر مہا تیر محمد سے ٹیلی فونک رابطہ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تبادلہ خیال

 وزیراعظم  کا ڈاکٹر مہا تیر محمد سے ٹیلی فونک رابطہ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تبادلہ خیال
کیپشن: Image Source: PTI Twitter Account

اسلام آباد: وزیراعظم  کا ڈاکٹر مہا تیر محمد سے ٹیلی فونک رابطہ، مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کی تبدیلی کے بھارتی اعلان  سے آگاہ کیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق ،وزیراعظم عمران خان نے ملائشین وزیراعظم  مہاتیر محمد کو ٹیلی فون کرکے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ تبدیلیوں سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے کہامقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیلی کا بھارتی اعلان سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، بھارت کا یہ غیر قانونی اقدام خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کردے گا۔

وزیراعظم کہا کہ  بھارت کا یہ  اقدام ایٹمی صلاحیت کے حامل ہمسائیوں کے درمیان تعلقات کو مزید خراب کرے گا۔

اس موقع پر مہاتیر محمد نے کہا کہ ملائشیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے اور اس صورتحال سے باخبر رہنے کے ساتھ ساتھ پاکستان سے رابطے میں رہے گا۔

دونوں وزرائے اعظم نے امریکہ میں اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی اجلاس کی سائڈلائن پر ملاقات پر اتفاق  بھی کیا ہے۔