برطانیہ کا بھارت کو کورونا ریڈلسٹ سے نکالنے کا اعلان

برطانیہ کا بھارت کو کورونا ریڈلسٹ سے نکالنے کا اعلان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لندن: برطانیہ نے بھارت کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کر دیا ہے، اس کے بحرین، قطر، یو اے ای بھی ریڈ سے امبر (amber) لسٹ میں شامل جبکہ پاکستان بدستور ریڈ لسٹ میں شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہو گا اور اسی طرح ریڈ لسٹ میں شامل تمام ممالک سے برطانیہ آنے والے مسافروں سے قرنطینہ کی مد میں زائد رقم وصول کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق ایک بالغ شخص کے قرنطینہ کے اخراجات 1,750 سے بڑھ کر 2,285 پاؤنڈ ہوجائیں گے جبکہ دوسرے بالغ شخص کیلئے 1,430 پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے۔