کشمیر ریلی، ملک بھر میں ایک منٹ کیلئے ٹریفک روک دی گئی

کشمیر ریلی، ملک بھر میں ایک منٹ کیلئے ٹریفک روک دی گئی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے اقدام کے آج 2 برس مکمل ہونے پر دفتر خارجہ سے ریلی نکالی گئی ہے اور اس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کیساتھ ساتھ ایک منٹ کیلئے ملک بھر میں ٹریفک بھی روک دیا گیا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں دفتر خارجہ سے ریلی نکالی گئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور دیگر وزراءبھی موجود تھے۔ 
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ریلی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن آئے گا جب کشمیری اپنا حق حاصل کر لیں گے، پورے پاکستان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے اور 5 اگست 2019ءکو اٹھائے گئے بھارتی اقدامات کو مسترد کیا جا رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 اگست 2019ءکا اقدام سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے برعکس تھا، دنیا بھر میں مقیم کشمیری مودی حکومت کا اقدام مسترد کر رہے ہیں۔