نیوزی لینڈ ٹیم کے 18 سال بعد دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

نیوزی لینڈ ٹیم کے 18 سال بعد دورہ پاکستان کا شیڈول جاری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا ہے جو آئندہ ماہ 18 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گی ۔ 
پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائیں گی۔ 
دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شامل تینوں میچز راولپنڈی میں ہوں گے جس کا پہلا میچ 17 ستمبر کو ہو گا جبکہ دوسرا میچ 19 ستمبر اور تیسرا میچ 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ سیریز میں شامل تمام پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، جو 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

596f92c96c6b3927c6e2c26a2728bb2a


سیریز میں شامل تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز جہاں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023ءمیں رسائی کیلئے اہم ہوں گے تو وہیں پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز بھی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کا بہترین موقع ثابت ہوں گے۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئندہ سال پاکستان آئے گی۔ نیوزی لینڈ وہ پہلی ٹیم ہو گی جو پاکستان میں موجود شائقین کرکٹ کیلئے ترتیب دیئے گئے بمپر کرکٹ سیزن 22-2021ءمیں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ 
نیوز ی لینڈ کے بعد انگلینڈ کی مینز اور ویمنز ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کراچی پہنچے گی جبکہ آسٹریلیا کو بھی آئندہ سال فروری اور مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔