مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر جاری ہے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر جاری ہے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر جاری ہے اور وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بحران پیدا کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے دو سال مکمل ہونے پر پاکستان بھر میں یومِ استحصال کشمیر منایا جارہا ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں بھی مکمل ہڑتال ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر جاری ہے اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بحران پیدا کر رہی ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سلامتی بحران علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے، خطے میں امن و استحکام کیلئے کشمیری عوام کی خواہش اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ 

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ، ڈیموگرافک تبدیلی سیکیورٹی کا بحران پیداکررہی ہیں، کشمیریوں کی امنگوں کے تحت تنازعات کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں۔