ماورہ حسین اور احسن خان ایکبار پھر اکٹھے جلوہ گر ہوں گے

ماورہ حسین اور احسن خان ایکبار پھر اکٹھے جلوہ گر ہوں گے
سورس: file photo

کراچی : اداکارہ ماورا حسین اور احسن خان ایک بار پھر  ’قصہ مہربانو کا‘ میں اکٹھے جلوہ گر ہوں گے۔“قصہ مہربانو کا” ڈرامہ سیریل  کی ہدایت کاری اقبال حسین نے کی ہے جبکہ فاخرہ جبین نے اسے تحریر کیا ہے۔

احسن خان نئی ڈرامہ سیریل  میں ایک بار پھر منفی کردار میں نظر آئیں گے اور مہر بانو (ماورا حسین) کے زندگی کو مشکلوں سے بھر دیں گے۔ اس سے پہلے وہ ڈرامہ سیریل  “اڈاری” میں منفی کردار میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔

“قصہ مہربانو کا” سے نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان اعجاز بھی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ماڈل خوشحال خان، مشال خان، محمد احمد، غزالہ کیفی اور لیلیٰ زبیری جیسے نام شامل ہیں۔

اس سے قبل ماورا حسین اور احسن خان نے  2018 میں ہم انٹرٹیمنٹ کے میگا ڈرامہ سیریل ’آگن‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ جس کی کاسٹ میں احد رضا میر اور سجل علی بھی شامل تھے۔