امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے باہر فائرنگ سے پولیس کا اعلیٰ افسر ہلاک ہوگیا

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے باہر فائرنگ سے پولیس کا اعلیٰ افسر ہلاک ہوگیا
سورس: file photo

واشنگٹن : پینٹاگون کے باہرفائرنگ سے ایک پولیس آفیسر ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔پولیس حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پینٹاگون فورس پروٹیکشن ایجنسی (پی ایف پی کا ایک افسر ہلاک اور متعدد لوگ زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایجنسی کے افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹر پر پولیس افسر کی ہلاکت پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تعزیت اور دعائیں افسر کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ مزید تفصیلات ان کے گھر والوں کی اطلاع کے بعد جاری کی جائیں گی۔

 اس سے قبل پینٹاگون پولیس چیف ووڈرو کوسے نے کہا تھا کہ محکمہ دفاع کی عمارت کے باہر ایک میٹرو بس پلیٹ فارم کے پولیس افسر پر حملہ کیا گیا تھا اور وہاں فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی مزید مشتبہ کو تلاش نہیں کر رہے ہیں اور کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

متوفی کی شناخت 27سالہ آسٹن ولیم لینج کے طور پرہوئی ہے ۔ وہ جارجیا کا رہائشی تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ولیم لینج نے پینٹاگون کے ایک پولیس افسر کی گردن پر چاقو سے حملہ کیا۔ جس کے بعد دیگر افسران نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یہاں جاری ایک بیان میں مقتول افسر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے اس واقعے میں ہلاک ہونے والے افسر کے اعزاز میں پینٹاگن میں جھنڈا سرنگوں کرنے کا بھی حکم دیا۔