خیبرپختونخوا میں ایک اور وزیر نے  استعفی دیدیا

خیبرپختونخوا میں ایک اور وزیر نے  استعفی دیدیا

پشاور: خیبرپختونخوا میں ایک اور وزیر نے  استعفی دیدیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے صوبائی وزیر بلدیات اکبر ایوب کا استعفی منظور کرلیا۔صوبائی حکومت کے ترجمان کامران بنگش کہتے ہیں اکبر ایوب نے حلقہ نیابت اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے استعفی دیا۔

نیو نیوز کے مطابق  وزیر بلدیات کا استعفیٰ وزیراعلیٰ نے منظو ر کرلیا ہے جس کے بعد انہیں ڈی نو ٹیفائی کردیا گیا ہے۔

اکبر ایوب کا استعفیٰ سے متعلق کہنا تھا کہ صحت اور حلقہ میں مصروفیات کے باعث ذمہ داریاں مزید جاری نہیں رکھ سکتا۔ اپنے حلقہ انتخاب اور صحت پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔ اکبر ایوب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں خدمات کی انجام دہی میرے لئے اعزاز تھا۔