ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 24 اکتوبر کو ہونے کا امکان

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 24 اکتوبر کو ہونے کا امکان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ 2021ءمیں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 24 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے جبکہ کونسل کی جانب سے ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر 12 کے پہلے میچ میں بھارت سے ٹکرائے گا اور کرکٹ کی دنیا کے دو بڑے حریفوں کے درمیان یہ مقابلہ 24 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے، آئی سی سی کی جانب سے میگا ایونٹ کا مکمل شیڈول جاری نہیں کیا گیا تاہم جلد ہی اس کا اعلان متوقع ہے۔ 
ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ 17 اکتوبر سے عمان میں کھیلا جائے گا جس میں آٹھ ٹیمیں سپر 12 کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے چار مقامات پر کھیلیں گی، سپر 12 کے مقابلے بھی دو گروپوں پر مشتمل ہوں گے۔ 

پہلے گروپ میں پاکستان اور بھارت گروپ بی میں ہیں، نیوزی لینڈ ، افغانستان اور دو کوالیفائر بھی گروپ بھی کا حصہ ہیں جبکہ آسٹریلیا ، ویسٹ انڈیز ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ گروپ اے میں ہیں اور ان میں دو کوالیفائر بھی شامل ہوں گے۔
دونوں گروپوں کی تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی، بھارت کو آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان پر سبقت ہے، بھارت نے ون ڈے ورلڈ کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ سمیت تمام 12 مقابلوں میں پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔