صدارتی نظام کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا اعلان

صدارتی نظام کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا اعلان
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے صدارتی نظام رائج کرنے کیلئے دائر درخواستیں کھلی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم  دے دیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق  جسٹس عمر عطاء بندیال نےرجسٹرار کے  ا عتراضات کےخلاف دائر اپیلوں پر  ان چیمبر سماعت کی اور درخواستیں کھلی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دیا۔صدارتی نظام رائج کرنے کیلئے پانچ درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔