حکومت کورونا کے نام پر سیاسی انتقام لے رہی ہے: رانا ثناءاللہ

حکومت کورونا کے نام پر سیاسی انتقام لے رہی ہے: رانا ثناءاللہ
سورس: فائل فوٹو

لاہور : مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ حکومت شہباز شریف کے خلاف کوششوں کے باوجود کوئی نہیں بناسکی۔ پنجاب حکومت نے شہباز شریف کے خلاف ایک نئی انکوائری کا آغاز کیا ہے۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت ملک پر مسلط ہے۔ حکومتی افراد گھٹیا ترین گفتگو کرتے ہیں۔ اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو میں چیلنج کرتا ہوں کہ آئیں دکھائیں۔ شریف فیملی کے گھروں اور پارٹی سکریٹریٹ کو سیل کرنا انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کورونا کے نام پر سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔ شریف فیملی کے گھروں اور پارٹی سیکرٹریٹ کے ہرفرد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ۔حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن صرف پراپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا۔