شیخ رشید کی زیرصدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان سے متعلق اجلاس،اہم فیصلے 

Sheikh Rasheed,Muharram ul Haram,9,10 Muharram

اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے مقدس ماہ  میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ,کراچی میں 8 سے 10 محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جا ری کر دیا گیا ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہا وفاقی حکومت امن وامان سے متعلق تمام وسائل اور سہولیات فراہم کریگی،امن وامان کیلئےانتظامیہ کی مددکیلئےسول آرمڈفورسزتعینات کی جائیں گی،حساس علاقوں کی سیکیورٹی کیلئےخصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا امن وامان کےانتظامات کاجائزہ لینےکیلئےصوبائی دارالحکومتوں کادورہ کروں گا،انہوں تمام مذہبی رہنمائوں سے اپیل کی کہ دوران محرم مذہبی ہم آہنگی کوفروغ دینےکیلئے بہتر سے بہتراقدامات کیےجائیں۔