فرنٹئیر کانسٹیبلری کے دستے پر فائرنگ ، دو جوان شہید ہوگئے

 فرنٹئیر کانسٹیبلری کے دستے پر فائرنگ ، دو جوان شہید ہوگئے

پشاور: ضلع خیبر اور ضلع کرم کی سرحد پر فرنٹئیر کانسٹیبلری کے جوانوں پر حملے میں دو جوان شہید ہوگئے۔

ایف سی خیبرپختونخوا کے مطابق وادی تیراہ کے دور افتادہ پہاڑی علاقے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوان پانی بھرنے کے لئے جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی  جس سے دو جوان شہید ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پولیس اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔