مرتضیٰ وہاب کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مقرر

مرتضیٰ وہاب کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مقرر
سورس: فائل فوٹو

کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان  مرتضٰی وہاب کو کراچی کا   ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کردیا گیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب کی تقرری کی پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان نے مخالفت کی ہے۔

نیو نیوز کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔مرتضیٰ وہاب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ پارٹی کا شکرگزار ہوں مجھے بڑی اہم ذمہ داری دی جا رہی ہے۔