ملک میں کورونا وائرس کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک میں کورونا وائرس کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چھٹی لہر بے قابو ہو گئی ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 854 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 750 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

این آئی ایچ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک میں کورونا کی مثبت شرح 3.60 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا کے 164 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

واضح رہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس وبا کے خلاف متحرک ہو گئیں ہیں اور کورونا کی موجودہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ بھارت سے آنے والے مسافروں کی کورونا سے متعلق سخت نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

مصنف کے بارے میں