حکومت کے بہتر اقدامات ، ڈالر نیچے ،سٹاک مارکیٹ اوپر ،2 ہزار ارب قرض میں کمی 

حکومت کے بہتر اقدامات ، ڈالر نیچے ،سٹاک مارکیٹ اوپر ،2 ہزار ارب قرض میں کمی 
سورس: File

کراچی : بے لگام ڈالر کو قابو کر لیا گیا۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی ہے۔انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے 11 پیسے کمی کے بعد224 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔  اسٹاک مارکیٹ میں 670 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

گزشتہ ہفتے 28 جولائی میں انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 239 روپے 94 پر بند ہوا تھا ۔ ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے اب تک 15 روپے 90 پیسے سستا ہوچکا ہے۔ڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 2 ہزار ارب روپے کمی ہوئی ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے کمی کے بعد 226 روپے پر فروخت ہوا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان رہا ۔اختتام پر مارکیٹ 670 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 42 ہزار 96 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ 

مصنف کے بارے میں