عمران خان کی توشہ خانہ سکینڈل میں نااہلی بارے ریفرنس کی کاپی الیکشن کمیشن کو ارسال 

عمران خان کی توشہ خانہ سکینڈل میں نااہلی بارے ریفرنس کی کاپی الیکشن کمیشن کو ارسال 
سورس: File

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ سکینڈل میں نااہلی  کے بارے  میں ریفرنس کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی منظوری کے بعد حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کا مشترکہ ریفرنس دائر کیا گیا۔

  

حکمران اتحاد میں مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ایف کے ممبران نے ریفرنس جمع کرایا ۔سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ضابطے کے مطابق حکمران اتحاد و پی ڈی ایم کی جانب سے ریفرنس جمع کرایا گیا ۔سپیکر قومی اسمبلی نے 29 دن اس ریفرنس پر آئینی و قانونی ماہرین سے طویل مشاورت کی۔

  

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے حکمران اتحاد کی قیادت سے بھی مشاورت کی۔محسن شاہ نواز رانجھا ، آغا رفیع اللہ اور مولانا صلاح الدین کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس گزشتہ روز جمع ہوچکا ۔ ریفرنس میں سابق وزیراعظم پر  تحائف کو ضوابط کے خلاف کم قیمت لینے کی جانب متوجہ کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں