نہیں پتا ہمارے اکاؤنٹس میں رقم کہاں سے آئی کہاں خرچ ہوئی: پی ٹی آئی ملازمین نے ایف آئی اے کو سب بتا دیا

نہیں پتا ہمارے اکاؤنٹس میں رقم کہاں سے آئی کہاں خرچ ہوئی: پی ٹی آئی ملازمین نے ایف آئی اے کو سب بتا دیا
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ  کیس میں  ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ذرائع کے مطابق  ابتدائی تحقیقات میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں نامزد تحریک انصاف سنٹرل سیکریٹ کے  4 ملازمین طلب کئے گئے ۔ محمد رفیق،طاہر اقبال ،محمد ارشد   نے  اپنے ابتدائی بیانات قلمبند کرائے ۔

نیو نیوز کے مطابق محمد ارشد نے  بیان میں  بتایا کہ  فنڈنگ کون کہاں سے  بھجواتا تھا ؟کچھ علم نہیں ہے ۔طاہر اقبال نے کہا    اکاؤنٹس میں آنے والی رقم  کیش یا بذریعہ چیک پارٹی کے فنانس منیجر  کو دی جاتی تھی۔ ملازمین میں عمران خان کے  پرسنل سیکرٹری اور پارٹی کے جنرل منیجر فنانس  بھی شامل ہیں۔ فارن فنڈنگ دیگر اکاؤنٹ کے علاوہ ملازمین کے سیلری اکاؤنٹ میں بھی آتی رہی۔

ملازم محمد رفیق نے بیان میں بتایا کہ رقم کہاں کس مقصد کے لیے خرچ ہوئی علم نہیں ہے۔میرے    دستخط شدہ بلینک چیک  پی ٹی آئی فنانس ڈیپارٹمنٹ لے لیتا تھا۔

مصنف کے بارے میں