انتخابات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہٹ گئی ، حلقہ بندیاں مکمل ،حتمی فہرست جاری 

انتخابات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہٹ گئی ، حلقہ بندیاں مکمل ،حتمی فہرست جاری 
سورس: File

اسلا م آباد: الیکشن کمیشن  نے عام انتخابات کے لئے  حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کردی ۔ قومی اسمبلی  کے 266 اور  صوبائی اسمبلیوں کے 593  حلقوں  کے لئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست سامنے آ گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ   الیکشن کمیشن کو 11اپریل سے 26اپریل 2022 کے دوران تمام مطلوبہ نقشہ جات و دیگر دستاویزات فراہم کئے گئے۔ ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 31مئی 2022کو کی گئی ۔  یکم  جون سے 30جون 2022 تک الیکشن کمیشن  نے ابتدائی  حلقہ بندیوں  پر عوام  کے اعتراضات  اور تجاویز  وصول کیں۔ 

 

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو  910اعتراضات   موصول ہوئے   ۔اعتراضات کو  الیکشن کمیشن میں  یکم  جولائی سے 30 جولائی 2022 تک سماعت  کے بعد نمٹایا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں