کراچی: ہوٹل میں آتشزدگی دم گھٹنے سے 10 افراد ہلاک

کراچی: ہوٹل میں آتشزدگی دم گھٹنے سے 10 افراد ہلاک

کراچی: شارع فیصل پر واقع نجی ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں جھلسنے اور دم گھٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

آتشزدگی کا واقعہ شارع فیصل پر واقع نجی ہوٹل میں رات گئے پیش آیا۔

آگ ہوٹل کے گراؤنڈ فلور پر واقع کچن میں لگی، جس نے آہستہ آہستہ ہوٹل کی 6 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث ہوٹل میں مقیم سیکڑوں افراد محصور ہوگئے۔آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں اور اسنارکل موقع پر پہنچے، جس کے بعد محصور افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا گیا۔فائر حکام نے آگ پر تقریباً تین گھنٹے بعد قابو پالیا، تاہم گھنٹوں تک عمارت میں محصور رہنے کے باعث جھلسنے اور دم گھٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جبکہ لاشوں و زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔