’اوئے کچھ کر گزر‘ پاکستان کی پہلی آن لائن فلم

’اوئے کچھ کر گزر‘ پاکستان کی پہلی آن لائن فلم

لاہور:پہلی بار ٹیلی نار djuice پاکستان کی پہلی آن لائن فلم ’اوئے کچھ کرگزر‘ پیش کررہا ہے، جس کے ستاروں میں علی سفینا، عذیر جسوال، اشنا شاہ، ماہ جبیں، حبیب اور نیئر اعجازشامل ہیں۔ یہ فلم محبت، سسپنس اور مہم جوئی کا طوفان ہے، جس کا انتظار فلم بینوں کے لئے مشکل ہورہا ہے۔ اس دسمبر یہ منفرد تجربہ کریں اور دیکھیں کہ کس طرح شیری کا گلوکار بننے کا عزم اسے زندگی کے کبھی نہ بھولنے والے سفر پر لے جاتا ہے۔
سبسکرائب کرنے کا طریقہ
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، یوٹیوب پر ”TELENOR DJUICE Pakistan“ لاگ ان کریں۔ ڈیجیٹل اور سوشل نیٹ ورکنگ کے دور نے زندگی آسان بنادی ہے اور ناظرین کے لئے اپنی پسندیدہ فلمیں اور ڈرامے آن لائن دیکھنا بہت آسان ہو گیا ہے۔
ٹیلی نار djuiceدوسرا بڑا آن لائن سرچ انجن کیسے بنا؟
گزشتہ سال یوٹیوب پر تین سال سے جاری پابندی ختم کردی گئی۔ اس ویب سائٹ کا لوکل ورژن لانچ کیا گیا جس پر تخلیق کار اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے رقم کماسکتے تھے۔ اس قدم نے djuice کو دوسرا بڑا سرچ انجن اور تیسری سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ، جس سے آگے صرف گوگل اور فیس بک ہے، بننے کا موقع فراہم کیا۔
کچھ ’اوئے کچھ کرگزر‘ کے بارے میں
’اوئے کچھ کرگزر‘ پاکستان کی پہلی آن لائن فلم ہے جو ناظرین کو اپنی کہانی کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دیتی ہے ، اور یہ اپنی نوعیت کی پہلی تخلیق ہے جو دیگر تخلیق کاروں کے لئے بھی مثال بنے گی۔ اس کا نام ڈیجیٹل لائف سٹائل کے ذریعے خود مختاری کے حصول کے ہمارے نظریے کو تقویت دیتا ہے۔
یہ کس طرح سینما جانے سے بھی بہتر ہے
اس فلم کو ایسے انداز میں تیار کیاگیا ہے کہ ہر قسط کے کئی انجام ہوسکتے ہیں اور ناظرین ہر قسط میں کئے گئے انتخابات سے کہانی کو اپنی مرضی کا رُخ دے سکتے ہیں۔
یوٹیوب آف لائن فیچر کس طرح ہماری زندگیوں کو آسان بنائے گا
کسے معلوم تھا کہ یوٹیوب ہمارے لئے اتنی کام کی چیز ثابت ہوگی؟ اب آپ یوٹیوب سے ویڈیوز ڈاﺅن لوڈ اور save کرسکتے ہیں تاکہ آف لائن ہونے کے باوجود انہیں دیکھ سکیں۔ یوٹیوب کے آف لائن فیچر کے ذریعے اینڈرائیڈ اور iOSصارفین ویڈیوز اپنے ڈیوائس پر save کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے ویڈیو کے نیچے دئیے گئے


”Add to Offline“ آئی کون پر کلک کریں۔