پانامہ لیکس کے بعد اب فٹبال لیکس ،کرسٹیانو رونالڈو بھی ٹیکس چور نکلے

پانامہ لیکس کے بعد اب فٹبال لیکس ،کرسٹیانو رونالڈو بھی ٹیکس چور نکلے

یہ الزامات صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم کی جانب سے شائع کیے گئے ،اور ان میں ایک کروڑ 80 لاکھ دستاویزات شامل ہیں۔ ان میں بہت سے دوسرے کھلاڑیوں کے نام بھی درج ہیں۔ کنسورشیم کا کہنا ہے کہ وہ اگلے چند ہفتوں میں 'فٹبال لیکس' کے نام مزید مضامین شائع کرے گا۔
افشا ہونے والی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ ریال میڈرڈ کے کھلاڑی رونالڈو اور مانچسٹر یونائٹڈ کے مینیجر مورینیو پر الزام ہے کہ انھوں نے بھاری رقوم برٹش ورجن آئی لینڈ منتقل کی ہیں۔ یہ انکشاف افشا ہونے والے دو ٹیرا بائٹ سے زائد ڈیٹا کے سامنے آنے کے بعد ہوا ہے، جس میں اصل معاہدوں کی نقول بھی شامل ہیں۔
ان دونوں کی نمائندگی کرنیوالی فٹبال کی ایجنسی گیسٹی فوٹے کے مطابق رونالڈو اور مورینیو برطانوی اور ہسپانوی ٹیکس حکام کی جانب سے عائد تمام ذمہ داریاں پوری کرتے ہیں۔ ادھر رونالڈو اور مورینیو نے بھی ان الزامات سے انکار کیا ہے۔