نیونیوزکی بندش کا پانچواں روز ،آج ملک بھرمیں انسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی جائیگی

نیونیوزکی بندش کا پانچواں روز ،آج ملک بھرمیں انسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی جائیگی

لاہور:چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے غیرقانونی حکم پر پاکستانیو کی آواز نیونیوز پر پابندی پانچویں روز میں داخل ہوگئی۔غیرقانونی بندش کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کیا جا رہا ہے جبکہ انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی جائے گی۔ ملک بھرکی صحافی برادری،سول سوسائٹی نیونیوز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔  نیو نیوز  سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے اپنے عزم کو ایک بارپھر دہرایا ہے کہ نہ جھکیں گے اور نہ ڈریں گے۔ آزادی صحافت کا علم بلند کرتے رہیں گے۔

ملک بھر میں صحافی برادری ،صحافتی تنظیمیں، پریس کلبز،سول سوسائٹی،طلبا، اساتذہ، مزدور یونینیں،تاجرتنظیمیں،سیاسی و مذہبی جماعتیں، سماجی تنظیموں کے ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناکر پاکستانیو کی آواز نیونیوز کے ساتھ اظہاریکجہتی کر ے گی ۔


لاہور میں چیئرنگ کراس پر پیمرا کے غیر قانونی اقدام کے خلاف بھرپور احتجاج جاری ہے۔کراچی پریس کلب پربھی نیونیوز کی بندش کے خلاف احتجاجی کیمپ کو لگے پانچواں روز ہےجہاں شرکاء چیئر مین پیمرا ابصار عالم کے ظالمانہ فعل کی مذمت کررہے ہیں ۔اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب اور کوئٹہ پریس کلب پر بھی بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جا رہا ہے۔پشاور ،ملتان ،اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں چیئر مین پیمرا کے خلاف اور نیو نیوز کے حق میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں