امریکی پابندیوں کا سخت ترین جواب دینے کے لیے تیارہیں،ایران کی دھمکی

امریکی پابندیوں کا سخت ترین جواب دینے کے لیے تیارہیں،ایران کی دھمکی

تہران :ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے امریکی ہم منصب براک اوباما سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کانگریس میں حال ہی میں ایران کے خلاف منظور کردہ پابندیوں میں توسیع کو مسترد کردیں اور اس قانون کی توثیق نہ کریں، اگر یہ پابندیاں عائد کی جاتی ہیں تو پھر ایران ان کا سخت جواب دے گا۔

حسن روحانی نے براہ راست نشری تقریر میں کہا کہ امریکا کے صدر اس قانون کی منظوری اور خاص طور پر اس کے نفاذ کو روکنے کے لیے اپنے اختیارات کو بروئے کار لانے کے مجاز ہیں لیکن اگر یہ ایک بڑی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو ہم اس کا سخت جواب دیں گے۔
دریں اثناءایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق پارلیمان کے 290 اراکین میں سے 264 نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے اور اس میں صدر حسن روحانی کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یورینیم کی افزودگی سمیت جوہری پروگرام کی بحالی کے لیے جوابی اقدامات کرے۔