سمجھوتے کے عوض شامی فریقین کو مالی مراعات کی پیشکش

 سمجھوتے کے عوض شامی فریقین کو مالی مراعات کی پیشکش

حلب: برطانوی اخبار دی ٹائمز نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یورپی یونین نے شام میں بحران کے حل کے لیے ایک نیا پلان تیار کرنا شروع کیا ہے۔ اس پلان کے تحت شام میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی سمجھوتے کے عوض فریقین کو مالی مراعات کی پیشکش کی گئی ہیں۔

برطانوی اخبار میں شائع ہونے والے یورپی یونین کے نئے پلان کے حوالے سے شامی حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا تاہم اخبار نے یورپی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یونین کے ممبر ممالک شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیل کرانے کے لیے انہیں مالی مراعات کی پیشکش پر غور کررہے ہیں۔
یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے شامی اپوزیشن کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات میں کہا تھا کہ یورپی یونین شام میں تعمیر نو کے لیے کھلے دل سے امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے اسی طرح کی پیشکش شامی حکومت کو بھی کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر شام میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان سمجھوتہ طے پا جاتا ہے تو یورپی ممالک شام کی تعمیر نو میں کھل کر امداد فراہم کریں گے۔

یورپ کی طرف سے شام کو مالی مراعات کے بدلے میں اسد رجیم اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی ڈیل کرنا ہوگی جس میں اختیارات کی تقسیم، شام میں مرکزی نظام، شام کے اعتدال پسند عسکری گروپوں کو مقامی فورسز میں ضم کرنا اور شہریوں کو بنیادی جمہوری حقوق فراہم کرنا جیسی شرائط شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں