نیو نیوز کی بندش کیخلاف کراچی تا خیبر صحافی سراپا احتجاج،شہر شہر احتجاجی مظاہرے

نیو نیوز کی بندش کیخلاف کراچی تا خیبر صحافی سراپا احتجاج،شہر شہر احتجاجی مظاہرے

لاہور:چیئرمین پیمرا کی جانب سے نیونیوزکی 7روزہ بندش کیخلاف آج ملک بھر میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی اور آزادی صحافت کو سلب کئے جانے پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔یہ احتجاج نہ صرف بڑے شہروں میں کیا گیا بلکہ چھوٹے شہروں میں بھی پاکستانی نیو نیوز کی بندش کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔شہری رائوینڈ میں ملی نغمے اور رقص کا مظاہرہ بھی کرتے رہے۔روجھان میں بھینس کے اآگے بین بجائی گئی۔

ٹھٹھہ،پاکپتن،گجرات،منڈی بہاوالدین،گوجرانوالہ،ساہیوال،کھاریاں،جھنگ،کوٹلی،چمن،بوریوالا،بھکر،رائیونڈ،کوٹ رادھا کشن،ایبٹ آباد،بہاولپور،بہاولنگر،ڈیرہ غازی خان،جہانیاں،قصور ،کوہلو،بولان،سبی،مچھ،جلال پور بھٹیاں،پتوکی،کھوئی رٹہ آزاد کشمیر،میرپور آزاد کشمیر،باغ،چونیاں،رحیم یا ر خان،روجھان،راجن پور،شیخوپورہ،شاہ کوٹ، سجاول، سیالکوٹ، سکھر،کنڈیارو، اوباڑو، نصرآباد، وزیرآباد،سمندری،دیپالپور،فیروزوالا،چینیوٹ،قصور،پریس  کلب مچھ کے جنرل سیکرٹری عمران سمالانی کی قیادت میں نیو نیوز پر پابندی کیخلاف مچھ بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

جارہا،بولان،،مچھ بولان میں نیونیوز کے لائسنس کے معطلی کیخلاف سول سوسائٹی اور پریس کلب مچھ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی اور پریس کلب مچھ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مقررین کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  نیو نیوز پر پابندی آزادی اظہار پر پابندی ہے حکومت چیئرمین پیمرا کو معطل کرکے نیونیوز کے نشریات بحال کرے۔
میرپورآزادکشمیر پاکستان بھر کی طرح آزاد کشمیر کی صحافی برادری بھی نیو نیوز کی معطلی کے فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج، کشمیر پریس کلب میرپور کے سامنے صحافتی برادری کا نیو نیوز کی معطلی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔


صحافتی تنظیموں ،سول سوسائٹی،وکلاءبرادری اور دینی جماعتوں کا نیو نیوز کی بندش کے خلاف تحصیل بار رینالہ خورد میں احتجاج کیا۔ نیو نیوز سے جنرل سکیرٹری عروج بھٹی اور سابقہ جنرل سکیرٹری زینر فرید کمبوہ،سنیئر وکیل اور پی پی پی کے نامزد کونسلر نعیم کمیانہ،صدر علماءکونسل اور صدر رینالہ پریس کلب راﺅ عتیق گوہر کی خصوصی گفتگو ۔
لوئر دیر ۔ نیو نیوز پر پابندی کے خلاف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ زبردست احتجاجی مظاہرہ، صحافتی برادری ،وکلاء برادری ،تاجر برادری ،سیول سوسائٹی اور طلباء کی شرکت ،ابصارعالم کے خلاف اور نیو نیوز سے پابندی ہٹانے کیلئے نعرہ بازی ،وکلاء کی نماِئندگی تیمرگرہ بار کے سابق صدر جان بہادر ایڈوکیٹ ،صحافتی برادی کی نمائندگی ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے صدر حنف اللہ خان اور دیر یونین اف جرنلسٹس کے جنرل سکرٹری احسان شاکر ،تاجر برادری کی نمائندگی انجمن تاجران تیمرگرہ سٹی کے صدر حاجی انوارالدین ،طلباء کی نمائندگی سلطان زیب ناظم آئی جے ٹی تیمر گرہ کے ناظم سلطان زیب نے کی۔


میاں چنوں کالج کے طلبا اور سول سوسائٹی کی جانب سے نیو نیوز کی بندش کے پر کیا گیا احتجاج۔گجرات پیمرا کے فیصلے کے خلاف جیل چوک میں احتجاج جاری۔نیو نیوز پر پابندی کے خلاف سجاول میں احتجاج آج بھی جاری رھا۔ سجاول کے صحافیوں سول سوسائٹی اور شھریوں نےنیو نیوز پر پابندی کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔نیو نیوز کی بندش پر کوہلو میں احتجاج مظاہرین نے چیئرمین پیمرا سے استفی کا مطالبہ کیا۔سبی میں نیو نیوز کی بندش پر احتجاج مظاہرین نے چیئرمین پیمرا سے استفی کا مطالبہ کیا۔چونیاں نیو نیوز پر پابندی کے خلاف نیشنل میڈیا کمیونٹی اور سماجی حلقوں کا شدید احتجاج۔


پیمرا کی جانب سے نیو نیوز کا 7 دن کے لیے لائسنس معطل کرنے پر چونیاں پریس کلب, نیشنل میڈیا کمیونٹی اور سیاسی سماجی شخصیات نے شدید احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ نیو نیوز نے ہمیشہ سچ کو فروغ دیا اور اس پر عاءد پابندی عوام سی زیادتی ہوگی شرکا نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیو پر لگنے والی پابندی کو واپس لیا جائے تاکہ عوامی اور صحافتی حلقوں میں پائی جانے والی بے چینی دور ہو سکے.


صادق آباد:چئیرمین پیمرا کی جانب سے نیو نیوز پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف آج 12 بجے دن پریس کلب کے باہر صحافی تنظیمیں مذھبی و سیاسی تنظیمیں وکلاء سول سوسائٹی اور شہری پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔ سب دوستوں کو بلا تفریق دعوت دی جاتی ھے کہ مہربانی فرما کر مقررہ وقت پر پہنچ کر شکریہ کا موقع دیں۔نصیرآباد میں نیو نیوز کا لاۂسنس معطل کرنے اور نشریات بند کرنے کے خلاف سچل پریس کے سامنے صحافی گلشن منگی کے سربراھی میں مظاہراہ۔

کھوئی رٹہ میں ٹی وی چینل کی بندش کے خلاف کھوئی رٹہ کی صحافیوں برادی انجمن تاجروں سیاسی و سماجی رہنماوں سمیت مذہبی رہنما بھی پیمرا کی جانب سے پابندی مخالفت کی گی اور اسے صحافت کا گلاگوٹنے کے مترادف قرار دیا مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڑ اٹھارکھے تھے جن میں پر پیمرا کے خلاف صحافی قتل بند کرو نیو نیوز پر پابندی نامنظور جیسے نعرے درج تھے ریلی پورے شہر کا چکر لگایا آوڑ میلاد چوک می احتتام پذیر ہوئی اس موقعہ پر مقررین نے حجاب کرتے ہوے کہاکہ نیو نیوز پر پابندی ریاست کے چوتھے ستون کو کمزور کرنے مترداف ہے پیمرا کی غلط پالیسوں کی مذمت کھٹے ہیں اور چیف جسٹس آف پاکستان انوار ظہیر جمالی سی اپیل کرتے ہیں کی نیو نیوز پابندی کے احکامات ہٹانے کے احکامات صادر فرماے جاہیں اور پیمرا کی پابند کیا جاے کہ ازادمیڈیا کے خلاف پروپیگنڈے بھر کیے جاہیں۔


سمندری میں نیونیوز چینل پر پیمرا کی جانب سے لگا ئی جا نیوالی پا بندی کیخلاف آج احتجاجی ریلی نکالی گئی اس احتجا جی ریلی میں الیکٹرانک میڈیا ، سول سوسائٹی ، وکلاءبرادری ، سول رائٹس ایسو یسی ایشن، پر یس کلب ، ریجنل یونین آف جرنلسٹس ، انجمن تاجران، پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف ، مسلم لیگ (ن) ، جماعت اسلامی ، کاروان شعرو ادب ، اہلھدیث یوتھ فورس ویگر جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی ریلی ڈاک خانہ بازار سے شروع ہو کر تھا نہ چوک میں اختتام پذیر ہو ئی ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہو ئے مقر رین نے کہا کہ ہم نیوز چینل پر لگائی جا نے والی پابندی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں صحافی برادری نیوز چینل کی بندش تک اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔شرکاءریلی نے پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم کو فوری معطلعی کا مطالبہ بھی کیا ریلی کے دوران شدید نعرہ بازی بھی کی گئی ۔
کھا ریاں سپیریر کا لج کے طلباء نے انسانی ہا تھوں کی زنجیر بنا کر نیو نیوز کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور پیمرا کی طرف سے نیو نیوز پر بلا جواز لگا ئی گئی پا بندی کی بھر پور مذمت کی اور چیئر مین پیمرا ابصار عالم کے اس امرا نہ اقدام کی مذمت کی طلبا ء کا کہنا تھا کہ نیو نیوز حق اور سچ کی آواز ہے پا کستا نیوں کی آواز کو کسی بھی قیمت پر دبا یا نہیں جا سکتا نیو نیوز کو مظلوم کشمیریوں کی آواز بننے پر اور پا کستا نیوں کے مسا ئل اُجا گر کرنے کی سزا دی جا رہی ہے ہم سب نیو ہیں اور ہم پا کستا نیوں کی آواز کو بند نہیں ہونے دیں گے نیو کی بحالی تک احتجاج جا ری رہے گا ۔مظفر آباد. آزاد کشمیر کے صحافیوں کا نیو نیوز کی بندش کے خلاف احتجاج سینٹرل پریس کلب سی یو جے سی جے ایف اور یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام آزادکشمیر بھر میں مظاہرےاوباڑو میں بھی احتجاج۔
ڈیرہ غازیخان میں انجمن صحافیاں اور پریس کلب ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام نیو نیوز پر سات روزہ پابندی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور احتجاجی ریلی نکالی،،، مظاہرین نے پریس کلب ڈیرہ غازیخان سے ٹریفک چوک تک ریلی نکالی اور ٹریفک چوک پر احتجاجی دھرنا دیا، مظاہرین نے پیمرا اور چیئرمین پیمرا کے خلاف شدید نعرے بازی کی،، اس دوران صحافیوں نے اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں اور اپنے چہروں پر تالے باندھے ہوئے تھے۔
رایئونڈ۔نیو نیوز کی بندش کے خلاف سپییرییر کالج رایئونڈ کے طلباء اور راییونڈ ڈگری کالج ۔صحافیوں نے مل کر راییونڈ سندر روڈ پر احتجاج کیا۔روڈ بند کر کے ملی نغموں پر بھنگڑے ڈالے اور مطالبہ کیا کہ نیو نیوز کی بندش کا فیصلہ پیمرا فل فور ًواپس لے۔


ابیٹ آباد نیو نیوز پر پیمبرا کی غیر قانونی اور غیر آینئ پا بندی کے خلاف ضلع بھر کی سیاسی سماجی تنظیموں سمیت ہر مکتبہ فکر کے بھرپور مذمت کی پریس کلب کے احتجاجی کیمپ میں عوام نے بھرپور شرکت کی اور چیرمین پیمبرا کے غلط اقدام کی پر زور مذمت کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا نیو نیوز پاکستان کے بیس کڑوڑ عوام کی آواز ہے غیر قانونی آور غیر آینئ طریقے سے چینل کی نشریات کو بند کرنا قانون ہاتھ میں لینے کے مترادف ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اور چیر میں پیمبرا کے خلاف کاروائ کی جائے اگر نیو نیوز کی نشریات بحال نہ کی گئی تو ہر گلی محلے تک احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا انسانی ھاتھون کی ذنجیر بھی بنائی گئی۔


ملک بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی نیونیوز کی بندش کے خلاف وکلا 'صحافی برادری'اساتذہ'طلبہ' سول سوسائٹی کے ممبران نے جی ٹی روڈ پراحتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پیمرا کے خلاف شدیدنعرے بازی کی اورچیئرمین پیمرا ابصارعالم کاعلامتی جنازہ نکالا'مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدیدنعرے بازی کرتے ہوئے نیونیوز کی بندش فوری ختم کرنے کامطالبہ کیا۔
قصور میں نیو نیوز کی بندش کے خلاف صحافی ,وکلا,سیاسی جماعتیں اور سٹوڈینٹس کی بری تعداد نے نیو نیوز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ھوے پریس کلب کے سامنے فیروز پور روڑ کو بند کرکے احتجاج کیا جہاں چیرمین پمرا ابصار عالم کے خلاف آمرانہ قدم کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ نیو نیوز کو فوری بحال کیا جاے.


بولان،مچھ بولان میں نیونیوز کے لائسنس کے معطلی کیخلاف سول سوسائٹی اور پریس کلب مچھ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی اور پریس کلب مچھ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا نیو نیوز پر پابندی آزادی اظہار پر پابندی ہے حکومت چیئرمین پیمرا کو معطل کرکے نیونیوز کے نشریات بحال کرے احتجاجی مقررین نےشرکاء سے خطاب کیا۔


کوٹلی آزاد کشمیر میں پیمرا کے خلاف مظاہرہ میں صحافیوں وکلاء اور سول سوسائٹی کی بھرپور شرکت۔ٹھٹھ میں نیو نیوز کی جبری بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔جلال پور بھٹیاں میں چئیرمین پیمرا کی جانب سے نیو نیوز پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف آج مین حافظ آباد روڈ پر احتجاج کیا گیا جس میں صحافی تنظیمیں سول سوسائٹی سٹوڈنٹس عام لوگ پارٹی کے کارکنان اوروکلاء حضرات نے احتجاج کیا اور پیمرا گردی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی پریس کلب جلال پور بھٹیاں کے صدر نے نیو نیوز کی نشریات کی بحالی تک احتجاج کا اعلان کیا۔پیمرا کی طرف سے نیو نیوز کا لائسنس معطل کرنے کے فیصلہ کے خلاف مانسہرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی۔ جس میں پیمرا کے ظالمانہ اقدام کے خلاف احتجاج کیا گیاریلی میں مانسہرہ کی تمام صحافتی تنظیمیں، تاجر سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کی راہنما بھی شرکت کی۔مردان پیمرا کی جانب سے نیو نیوز کی بندش کے خلاف شمسی روڈ پر احتجا جی مظا ہر ہ.کشمور:چئیرمین پیمرا کی جانب سے نیو نیوز پر لگائی جانے والی پابندی خلاف آج ڈسٹرکٹ پریس کلب کےسامنے صحافی اورسیاسی لوگوں نے احتجاج کیا اس موقعہ پرانہوں نے کہاکہ نیو نیوز کی نشریات کوبند کرنا قابل مذمت ہے ہم چیئرمین پیمرا کے اس عمل کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہیں کہ نیو نیوز کی نشریات بحال کی جائے۔ یو نیوز پر پابندی کے خلاف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ زبردست احتجاجی مظاہرہ، صحافتی برادری ،وکلاء برادری ،تاجر برادری ،سیول سوسائٹی اور طلباء کی شرکت ،ابصارعالم کے خلاف اور نیو نیوز سے پابندی ہٹانے کیلئے نعرہ بازی ،وکلاء کی نماِئندگی تیمرگرہ بار کے سابق صدر جان بہادر ایڈوکیٹ ،صحافتی برادی کی نمائندگی ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے صدر حنف اللہ خان اور دیر یونین اف جرنلسٹس کے جنرل سکرٹری احسان شاکر ،تاجر برادری کی نمائندگی انجمن تاجران تیمرگرہ سٹی کے صدر حاجی انوارالدین ،طلباء کی نمائندگی سلطان زیب ناظم آئی جے ٹی تیمر گرہ کے ناظم سلطان زیب نے کی

سکھرمیں کالج کے طلباء اور اساتذہ کی کرپشن کے خلاف احتجاجی ریلی اور نعرے بازی ، کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اس کے خاتمے کے لیے سب کو آگے آناپڑے گا ، طلباء اور اساتذہ کی جانب سے کرپشن کے خلاف عزم کا اظہار ۔ ملک بھر کی طرح جھنگ میں بھی پاکستانیوں کی آواز کی بندش کے خلاف صحافی , سیاسی , انجمن تاجران اور طلباء و طالبات نے ریلی نکالی اور احتجاج کیا ریلی میں شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی آواز کو اس طرح بند کرنا اور کشمیریوں کی آواز کو بند کرنا حکومت اور پیمرا کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

لاڑکانه: نیو ٹی وی کی نشریات معطل کرنے کے خلاف صحافیوں کا احتجج ،، : پیمرا کے فیصلے کے خلاف شھریوں اور صحافیوں کا احتجاج ،،: نیو ٹی وی کی نشریات فوری طور پر بحال کی جائے شھری اور صحافیوں کا مطالبه

:پیمرا کی طرف سے نیو نیوز پر 7روزہ پابندی کے خلاف متعدد سوسائٹی اور کالجز کے طلباء نے ملتان روڈ کو بلاک کر کے شدید احتجاج کیا ،احتجاج میں شامل طلباء اور دیگر افراد کا کہنا تھا کہ پیمرا کی جانب سے بے جا پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت کی طرف سے ایسے اقدامات کو نہ روکا گیا تو احتجاج کا دائرہ کاروسیع کر دیا جائے گا۔
میرپورخاص میں بھی نیونیوز کی بندش کے خلاف طلبہ سراپا احتجاج ہیں۔

مصنف کے بارے میں