سری لنکا نے برطانوی دور کے غداروں کو ہیرو قرار دے دیا

 سری لنکا نے برطانوی دور کے غداروں کو ہیرو قرار دے دیا

کولمبو: سری لنکا نے اُس فہرست کو کالعدم کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں اِس خطّے کے اُن 19 شہریوں کے نام شامل ہیں، جنہیں تقریباً دو سو سال قبل نو آبادیاتی دور کے خلاف بغاوت کا علم بلند کرنے پر غدار قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کیپیٹی پولا ڈیساوے نامی ایک مقامی رہنما اور اُس کے ساتھیوں کو 1817میں برطانوی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے کے الزام میں غدار قرار دے دیا گیا تھا۔ سری لنکا کو، جو تب سیلون کہلاتا تھا، برطانیہ کی جانب سے آزادی 1948میں ملی تھی۔

مصنف کے بارے میں