آرمی چیف نے 4 دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی

آرمی چیف نے 4 دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی ہے جو کہ شہریوں ، سیکیورٹی فورسز اور اے ایس ایف کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے ۔ں عطا الرحمان ،فاروق ،صابر اور گل زرین نامی دہشت گردوں کو سزائے موت دی گئی ہے۔

ان دہشت گردوں نے سکھر میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کیا ۔ ،جناح ائیر پورٹ اور سی آئی ڈی بلڈنگ میں دہشت گردی بھی انہیں دہشت گردوں کی کارروائیوں کا نتیجہ تھی ۔سزا پانے والے دہشت گردوں نے ایس ایس پی چوہدری اسلم سمیت 58افراد کو قتل کیا ۔