مشرقی انڈونیشیا کے ساحل پر 6.0 درجے شدت کا زلزلہ

مشرقی انڈونیشیا کے ساحل پر 6.0 درجے شدت کا زلزلہ

جکارتہ: مشرقی انڈونیشیا کے ساحل سے پرے پیر کو 6.0 درجے شدت کا شدید زلزلہ آیا، یہ بات امریکی ماہرین ارضیات نے بتائی ہے۔ تاہم کسی سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا ہے اور فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زیر زمین آنے والا زلزلہ ماؤمیری جوکہ فلورس میں تعطیل منانے والا مقام ہے سے قریباً ایک سو نوے کلو میٹر شمال مشرق میں مقامی وقت کے مطابق صبح 09:13 (معیاری وقت0113) بجے 522 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔ انڈونیشیا کے ناگہانی آفات کے ادارے کا کہنا ہے کہ حکام اس بات کی پڑتال کر رہے ہیں کہ آیا زلزلے کی وجہ سے کوئی اثرات مرتب ہوئے ہیں، انڈونیشیا میں بحرالکاہل کے 'آگ کا شعلہ' جہاں ارضیاتی پلیٹیں آپس میں ٹکڑاتی ہیں واقع ہونے کی وجہ سے آتش فشانی اور ارضیاتی جھٹکوں کا بار بار سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مصنف کے بارے میں