آسٹریلیا میں روزانہ کینسر سے 30 افراد ہلاک

آسٹریلیا میں روزانہ کینسر سے 30 افراد ہلاک

ملبورن: آسٹریلیا میں روزانہ کینسر سے 30 افراد ہلاک ہوتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی کینسر کونس کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کینسر کی تمام اقسام کے مریضوں کی بڑی تعداد کے بچنے کے باوجود ملک میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد کی وجہ بھی یہی مرض ہے.


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال ملک میں پھیپھڑوں کا کینسر ہلاکت کی سب سے بڑی وجہ رہا رپورٹ کے مطابق وکٹورین کینسر رجسٹری کی ڈائریکٹر ہیلن فاریوگیا کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں کا کینسر ریجنل علاقوں میں سب سے زیادہ پھیلتا ہے اور اس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کینسر کے باعث ملک میں روزمرہ ہلاکتوں کی شرح 30 افراد ہیں جو کہ باعث تشویش ہیں۔

نیوویب ڈیسک< News Source