تھائی لینڈ: طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 11 افراد ہلاک

تھائی لینڈ: طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 11 افراد ہلاک

بنکاک: تھائی لینڈ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث تھائی لینڈ کے دس جنوبی صوبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں 157580 افراد بے گھر ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث گیارہ افراد ہلاک جبکہ دو لاپتہ ہو چکے ہیں۔ سیلاب کے نتیجے میں چار ریلوے راستے مفلوج ہو گئے ہیں جبکہ 2400 ایکڑ زرعی اراضی بھی تباہ ہوئی ہے۔

حکومت نے تمام عوامی ڈیزاسٹرروک تھام مراکز میں بھی ہنگامی صورتحال نافذ کر دی ہے۔

مصنف کے بارے میں