جرمنی: 19 سالہ لڑکی جنسی زیادتی کے بعد قتل، افغان لڑکا گرفتار

جرمنی: 19 سالہ لڑکی جنسی زیادتی کے بعد قتل، افغان لڑکا گرفتار

برلن: جرمنی میں پولیس نے 19 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کے شبے میں 17 سالہ افغان لڑکے کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن پولیس نے رواں برس 16 اکتوبر کو ایک 19 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اسے قتل کر دینے کے شبے میں ایک 17 سالہ افغان مہاجر کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے اس گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اس افغان لڑکے اور مقتولہ میں پہلے سے کوئی شناسائی تھی یا نہیں۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب نصب کردہ خفیہ کیمروں میں اس افغان مہاجر کو دیکھا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے انسانی سر کا ایک بال بھی ملا تھا اور اس بال کے ڈی این اے ٹیسٹ سے ثابت ہو گیا تھا کہ یہ بال واقعی اسی لڑکے کا ہے، جو جائے حادثے پر اس طالبہ کے قتل سے کچھ دیر پہلے دیکھا بھی گیا تھا۔

یہ نابالغ افغان پناہ گزین لڑکا 2015 میں اکیلا ہی جرمنی پہنچا تھا۔

مصنف کے بارے میں