حلب چھوڑنے سے انکار کرنے والی باغی ’دہشت گرد‘ تصور کیے جائیں گے، روس

حلب چھوڑنے سے انکار کرنے والی باغی ’دہشت گرد‘ تصور کیے جائیں گے، روس

ماسکو: روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان اِسی ہفتے ہونے والے مذاکرات میں شام کے شہر حلب کے مشرقی حصے سے تمام باغیوں کے انخلاء پر ڈِیل ہو سکتی ہے۔
لاوروف نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ اس طرح کی ڈیل ہو جانے کے بعد جو باغی مشرقی حلب میں رُکے رہنے پر اصرار کریں گے، اُنہیں دہشت گرد تصور کیا جائے گا اور روس اُن کے خلاف شامی فوج کے آپریشن میں مدد دے گا۔

لاوروف نے کہا کہ روس اور امریکا انخلاء کے موضوع پر مذاکرات جنیوا میں منگل کی شام یا بدھ کی صبح شروع کریں گے اور یہ کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے باغیوں کے انخلاء کے راستوں اور نظام الاوقات کے بارے میں تجاویز بھیج دی ہیں۔

مصنف کے بارے میں