پاناما کیس آخری مراحل میں داخل ہوگیا: فواد چوہدری

پاناما کیس آخری مراحل میں داخل ہوگیا: فواد چوہدری

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان  فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں جعلی پیپرز کی بنیاد پرعمران خان اور جہانگیر ترین پرالزامات لگائے گئے ہیں ۔ پاناما پیپرز پاکستان میں تحریک انصاف لے کرنہیں آئی۔یہ کیس آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔

فواد چودھری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاناماپیپرز میں وزیراعظم سے پوچھاتھا کہ لندن میں جائیدادکے پیسے کہاں سے آئے،وزیراعظم کے وکیل نے کیس کے التوا کی درخواست دےدی ہے۔

 پاناما پیپرز انٹرنیشنل سکینڈل ہے،اکرم شیخ نے عدالت میں اضافی دستاویزات جمع کرائی ہیں۔پاناما کیس آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے،امید ہے کہ اس کا فیصلہ جلد آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں کل ہمارے تمام تر دلائل مکمل ہوجائیں گے ،ہمیں امید تھی کہ یہ مقدمہ جلد ختم ہوجائے گا۔