کے پی کے حکومت ڈانس میں لگی ہے، عمران کا بستر گول ہونے والا ہے: عابد شیر

کے پی کے حکومت ڈانس میں لگی ہے، عمران کا بستر گول ہونے والا ہے: عابد شیر

ملتان: وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ الیکشن دھاندلی الزام کی طرح پانامہ لیکس میں بھی حکومت سرخرو ہوگی۔  عدالت کے ہر فیصلے کا احترام کریں گے۔

میپکو آفس ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بسترا گول ہونیوالا ہے کیونکہ عدالت ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرتی ہے ان کے پاس پانامہ کیس کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی کی قیادت میں تبدیلی نظر آرہی ہے اور اسوقت پاورلومز اور انڈسٹری میں لوڈشیڈنگ صفر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھاشا ڈیم کا مشرف ،گیلانی،اور راجہ پرویز اشرف کا افتتاح تو کیا مگر کام نہیں کیا۔ ہم ساہیوال پروجیکٹ اٹھائیس ماہ میں مکمل کرنے جارہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت ڈانس اور دوسری چیزوں میں لگی ہوئی ہے اور ہم مارچ دو ہزاراٹھارہ تک آٹھ سے دس ہزار میگا واٹ نئی بجلی سسٹم میں داخل کریں گے۔عابد شیر علی نے ایک بار پھر یہ دعویٰ بھی کیا کہ دو ہزار اٹھارہ تک لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیں گے ۔