اعلی کوالٹی ہیروئن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام میں کڑوروں روپے مالیت ہے

تھانہ پبی پولیس کی ڈرگ ڈیلروں کے خلاف کاروائی۔ 34کلو اعلی کوالٹی ہیروئن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، دو ملزمان گرفتار، قبضہ شدہ ہیرو ئن کی عالمی مارکیٹ میں کڑوروں روپے مالیت بنتی ہے

 اعلی کوالٹی ہیروئن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام میں کڑوروں روپے مالیت ہے

نوشہرہ:  تھانہ پبی پولیس کی ڈرگ ڈیلروں کے خلاف کاروائی۔ 34کلو اعلی کوالٹی ہیروئن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، دو ملزمان گرفتار، قبضہ شدہ ہیرو ئن کی عالمی مارکیٹ میں کڑوروں روپے مالیت بنتی ہے۔ملزما ن ہیر وئن ٹرک کے فاضل ٹائر وںمیںڈال کرسمگل کرتے تھے۔ مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر واحد محمود کو معتبر ذرائع سے اطلاع تھی کہ منشیات کی بھاری کھیپ پنجاب اور بعد ازاں بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اطلاع پر تمام نفری پولیس کو الرٹ کیا گیا ۔DSPپبی سرکل خان خیل ،SHOتھانہ پبی انسپکٹر شاد علی خان پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے گاڑی کے انتظار میں بیٹھے گائوں بانڈہ نبی پبی میں ملزم جابرولد فدا حسین کے ہاں ہیر و ئن موجود ہے۔ چھاپہ مار ٹیم نے چھاپہ لگاکر باریک بینی سے تلاشی لینے پر بھوسہ کے کمرے سے 34کلو گرام اعلی کوالٹی کے ہیر و ئن برآمد کرلی گئی۔ محتاط اندازے کے مطابق ہیر و ئن عالمی منڈی میں کروڑوں روپے مالیت بنتی ہے۔ موقع پر ٹرک نمبر 2750کی آمد کے انتظار میں موجود ملزمان دائود علی ولد الیاس ، ماجد علی ولد میررحمن ساکنان بانڈہ نبی کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہیر و ئن ہم ٹرک کے فاضل ٹائر (سٹپنی )میں ڈال کر پنجاب ، کراچی سمگل کرتے ہیں اور بعد ازاں بیرون ملک سمگل کی جاتی ہے ۔جبکہ دوملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں۔ جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔