دسمبر میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی: محکمہ موسمیات

دسمبر میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی: محکمہ موسمیات

لاہور: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ  2016گرم ترین سال  رہا۔ دسمبر میں بارشیں اوربرف باری معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے دسمبر اورجنوری کی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اورخیبرپختونخوا میں سموگ اوردھند  کی شدت ملی جلی رہے گی۔ جبکہ دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  دسمبر میں کم بارشوں کےباعث آبی ذخائرمزید کم ہوجائیں گے  ۔جنوری میں بارش اوربرف باری نارمل ہونے کا امکان ہے ۔